تازہ ترین

ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر پاکستان کا کامیابی سے عملدرآمد

کراچی : ایف اے ٹی ایف ٹیم کی آن سائٹ دورے کے لئے جولائی کے آخر میں پاکستان آمد کا امکان ہے ،ٹیم کی آمد سے قبل ایف آئی اے نے اے ایم ایل اورسی ایف ٹی بارے ڈائریکٹوریٹ قا ئم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر پاکستان کا کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے ، پاکستان میں آن سائٹ دورے کے لئے ایف اے ٹی ایف ٹیم کی جولائی کے آخری ہفتے میں آمد متوقع ہے۔

ٹیم پاکستان میں دئیے گئے پلان پرعملدرآمد کے لئے قائم سسٹم کا تفصیلی جائزہ لے گی ، سسٹم اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر فنانسنگ برائے ٹیرارزم کی روک تھام پرمشتمل ہے۔

ٹیم کی آمد سے قبل ایف آئی اے نے اے ایم ایل اورسی ایف ٹی بارے ڈائریکٹوریٹ قا ئم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں 16 جون تک 20 کمروں پرمشتمل ڈائریکٹوریٹ قائم کئے جانے کی ڈیڈ لائن بھی جاری کردی ہے۔

اے ایم ایل اورسی ایف ٹی ڈائریکٹوریٹ کے ماتحت 8 سرکل بھی قائم کئے جائیں گے جبکہ ڈائریکٹر کے ماتحت افسران اور اہلکاروں پر مشتمل ٹیم بھی تعینات کی جائے گی۔

ڈائریکٹرکے ماتحت 1ایڈیشنل ڈائریکٹر،2 ڈپٹی ڈائریکٹر،3اسسٹنٹ ڈائریکٹربھی تعینات ہوں گے جبکہ دیگرعملے میں2 انسپکٹر،4سب انسپکٹر،1اے ایس آئی ،5ہیڈ کانسٹیبل اور2 ایف سی بھی شامل ہیں۔

ڈائریکٹرکے اسٹاف میں ایک اسٹینو،ایک ڈارائیور،ایک نائب قاصد اور ایک ڈرائیور بھی شامل ہو گا۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں