تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

بیوی کی ناراضگی : ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور 2 بیٹے گرفتار

ملاکنڈ : بگردہ میں پولیس نے نو افراد کے قتل میں ملوث باپ اور دو بیٹوں کو گرفتار کرلیا، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے ملزم نے بیوی کی ناراضی پرباپ اور بھائی کے ساتھ ملکربیوی اور سسرالیوں کوقتل کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ کے علاقے بگردہ میں پولیس نے نو افراد کے قتل میں ملوث باپ اور دو بیٹوں کو گرفتار کرلیا، بریکوٹ سوات سے گرفتار بھائی مقتول خاندان کے داماد ہیں ، جنہوں نے اپنے بیویوں، سسر، ساس، دوسالی اور گھر کے تین افراد کو قتل کیا۔

اسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور قتل کی وجہ ایک ملزم کی بیوی کا روٹھ کر میکے بیٹھنا بتائی جاتی ہے، جس پر طیش میں آکر دونوں داماد اپنے باپ کے ساتھ مل کر سوئے ہوئے سسرالیوں پر حملہ آور ہوئے اور پورے خاندان کاصفایا کردیا۔

ملاکنڈ میں ایک ہی خاندان کے نو افراد کو قتل کر دیا گیا۔۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق قتل میں ملوث باپ اوردو بیٹوں کو گرفتار کرلیا گیا۔۔ ملزم بھائی مقتول خاندان کے داماد ہیں۔۔ جاں بحق افراد میں چار خواتین، دو بچے اور تین مرد شامل ہیں۔۔

یاد رہے ملاکنڈ کے نواحی علاقے بگردرہ خار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں ملزمان نے گھر میں گھس کر محو خواب افراد پر گولیاں برسا کر ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو قتل کردیا تھا، جاں بحق افراد میں چار خواتین، دو بچے اور تین مرد شامل ہیں، افسوسناک واقعہ پر پورا علاقہ غمزدہ اور ہر آنکھ پُر نم ہے۔

دوسری جانب ملاکنڈ کےعلاقے بگردرہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں قتل ہونے والے ایک ہی خاندان کے نو افراد کی اجتماعی نمازجنازہ اداکردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -