منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے باپ بیٹے کو کچل ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں تیز رفتار ڈمپر نے باپ بیٹے کو کچل ڈالا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر تیز رفتار ڈمپر موت بانٹنےمیں مصروف ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

نیشنل ہائی وے سسی ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد موٹرسائیکل سوارتھے۔

- Advertisement -

ریسکیوذرائع نے بتایا کہ تیز رفتار ڈمپر نے دونوں موٹرسائیکل سواروں کو کچلا، جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق سسی ٹول پلازہ ٹریفک سیکشن نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کو پکڑ لیا، ڈرائیور کو ڈمپر سمیت پکڑا گیا ہے، جس کے بعد ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ جاں بحق دونوں افراد کی شناخت ساٹھ سالہ رحمت اللہ اوراٹھارہ سالہ اقبال کے ناموں سے ہوئی، حادثے میں جاں بحق افراد باپ بیٹا نکلے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں