جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

بیٹے کی موت کے چند منٹ بعد باپ بھی چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

اردن میں بیٹے کی موت کے چند منٹ بعد ہی باپ بھی صدمے سے انتقال کرگیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 47 سالہ اردنی شہری اپنے بیٹے کی موت کے چند منٹ بعد صدمے اور غم کی حالت میں انتقال کرگئے۔

اردن کے جنوبی شونا کے قصبے راودا میں 19 سالہ نوجوان عثمان سلیمان اس وقت کرنٹ لگنے سے انتقال کرگئے جب وہ والدہ کے کہنے پر فریج صاف کررہے تھے۔

عثمان کے چچا محمد سلیمان نے بتایا کہ عثمان کے انتقال کے چند منٹ بعد ان کے والد کا انتقال ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ کرنٹ لگنے سے وہ فریچ پر گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، بھتیجے کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے بھتیجے عثمان کے جنازے کی تیاری کے لیے اسپتال سے نکلا ہی تھا کہ چند منٹ بعد ایک ڈاکٹر نے مجھے فون کرکے بتایا کہ میرے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں