پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

میاں بیوی میں رنجش، سنگدل باپ نے اپنے2 معصوم بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بورے والا کے نواحی گاؤں میں گھریلو جھگڑے کے باعث سنگدل باپ نے بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دو معصوم بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گھر یلو رنجش نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا، بورے والا کے نواحی گاؤں میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے میں سفاک باپ نے اپنے سات اور نو سال کے دو معصوم بچوں کو اپنے ہی ہاتھوں تیز دھار چھری سے قتل کر دیا اور پھر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق خالد نامی شخص کی بیوی گھریلو جھگڑےکی وجہ سے روٹھ کر میکے چلی گئی تھی، جسے خالد نے کئی بار منانے کی کوشش کی تاہم بیوی نے واپس جانے کے بجائے طلاق کا مطالبہ کردیا، جس پر خالد دلبرداشتہ تھا۔


مزید پڑھیں : چنیوٹ: سنگدل باپ نے اپنے ہی 5 بچوں کا قتل کردیا


خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول بچوں کی ماں تسلیم بی بی کی لاہور میں ایک شخص سےفیس بک پر دوستی ہوئی، تسلیم بی بی بچوں اور شوہر کو چھوڑ کر لاہور منتقل ہوگئی جہاں مقامی عدالت میں اس نے خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجوادی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں