تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

باپ نے سوئے ہوئے بیٹے پر گولیاں برسا دیں، وجہ کیا بنی؟

بھارت میں باپ نے سوئے ہوئے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا مقتول گزشتہ دنوں جیل سے باہر آیا تھا اور باپ بیٹے سے اس وجہ سے ناراض تھا۔

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا علاقے میں باپ بیٹے کے ساتھ مل کر سوئے ہوئے دوسرے جوان بیٹے پر گولیاں برسا دیں اور قتل کرنے کے بعد گھر سے دونوں باپ بیٹا فرار ہوگئے۔ مقتول قتل کیس میں گزشتہ دنوں ہی جیل سے باہر آیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول کے اہلخانہ نے انہیں تین نامعلوم افراد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے کی اطلاع دی تھی تاہم جب جائے وقوعہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو معلوم ہوا کہ فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد نہیں بلکہ مقتول کا باپ اور ایک بھائی تھا جو واردات کے بعد سے فرار ہیں۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو دونوں ملزمان کو تلاش کر رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے پر قتل کا الزام لگنے پر باپ کافی ناراض چل رہا تھا اور اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے مقتول کو چار گولیاں ماریں۔

Comments

- Advertisement -