تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

برسوں بعد باپ بیٹے کی دوبارہ ملاقات، ہر آنکھ اشکبار(جذباتی لمحات کی ویڈیو وائرل)

واشنگٹن : امریکی ریسٹورنٹ میں 11 برس قبل بچھڑنے والے بیٹے کی والد سے جذباتی ملاقات نے ہر آنکھ اشکبار کردی۔

اکثر ایسے موقع آتے ہیں جب کوئی اپنا کئی برسوں کےلیے بچھڑ جاتا ہے اور اپنے پیچھے حسین یادیں اور اداسی چھوڑ جاتا ہے لیکن وہ بچھڑا ہوا اپنا واپس لوٹتا ہے خوبصورت لمحات بھی ساتھ لاتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں ایک باپ 11 سال بعد اپنے بیٹے سے ملا، جب دونوں باپ بیٹے نے ایک دوسرے کو گلے لگایا تو ریسٹورنٹ میں موجود ہر آنکھ آبدیدہ تھی۔

واقعے کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ جونی جاسمین نامی شخص کو 11 برس قبل فلوریڈا کی جیل میں قید کردیا گیا تھا جس کے باعث بیٹا باپ کی شفقت سے کئی برس تک محروم رہا۔

11 برس بعد جب جونی جاسمین کو جیل سے رہائی ملی تو انہوں نے اپنے بیٹے کو سرپرائز دینے کا ایک منصوبہ بنایا۔

منصوبے کے تحت ان کے اہلخانہ بیٹے کو لیکر ریسٹورنٹ گئے، جہاں وہ آرام سے بیٹھ کر کھانے کا آرڈر دے رہا تھا کہ اس دوران اس کے والد جونی جاسمین ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے خاموشی سے اس کے برابر والی کرسی پر بیٹھ کر مینو کارڈ دیکھنے لگے۔

بیٹے نے برابر میں بیٹھے شخص کو منہ گماکر دیکھا تو حیران رہ گیا اور فرط جذبات سے اس کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے، والد نے بیٹے کو روتے ہوئے لگایا تو باپ بیٹے کی 11 سال بعد ہونے والی یہ جذباتی ملاقات دیکھ کر ریسٹورنٹ میں موجود دیگر افراد کی آنکھیں بھی اشکبار ہوگئیں۔

دونوں کی ملاقات کی ویڈیو امریکی نیوز چینل کے نمائندے نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی تھی، جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ اور شیئر کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -