ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عداوت: فاطمہ آفندی نے ’اریبہ‘ سے متعلق مداحوں رائے مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں اپنے کردار ’اریبہ‘ سے متعلق مداحوں سے رائے مانگ لی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فاطمہ آفندی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے کیپشن میں مداحوں سے پوچھا کہ ’کیسی لگ رہی ہے اریبہ کی کہانی؟‘ فیڈ بیک دیں۔ فاطمہ آفندی نے ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

- Advertisement -

مداحوں کی جانب سے کمنٹ سیکشن میں فاطمہ آفندی کے کردار کی تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ’عداوت‘ میں سید جبران (اسجد)، انعم تنویر، سعد قریشی (ریحان)، نوید رضا، فاطمہ آفندی (اریبہ)، شازیل شوکت (ماریہ)، دانیہ انور ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

عداوت کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں۔ ڈرامے میں فاطمہ آفندی (اریبہ) پہلی بار منفی کردار میں ادا کررہی ہیں۔

عداوت کی کہانی سعد قریشی، فاطمہ آفندی، سید جبران، شازیل شوکت کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اریبہ، ماریہ سے بدلہ لیتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں