شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ سہیل نے دوسری شادی پر خاموشی توڑ دی۔
اداکارہ فاطمہ سہیل نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔
ایک مداح نے فاطمہ سہیل سے سوال کیا کہ وہ اس وقت کسی سے تعلقات میں ہیں یا کسی کو پسند کرتی ہیں؟ جس پر انہوں نے پیار بھرے انداز میں سوالیہ جملہ لکھا کہ وہ ’مداحوں کو سب کچھ بتادیں۔‘
اسی طرح ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ ’پہلی شادی محبت کی تھی یا پھر گھر والوں کی جانب سے رشتہ کرایا گیا تھا؟‘
اداکارہ نے مداح کو جواب دیا کہ ’محسن عباس حیدر سے ان کی شادی پسند کی تھی۔‘
فاطمہ سہیل سے ایک اور مداح نے پوچھا کہ ’کیا انہوں نے شادی کرلی ہے؟ جس کے جواب میں اداکارہ نے ’انکار‘ میں جواب دیا۔
ایک فین نے اداکارہ سے سوال کیا کہ طلاق کے بعد انہیں زندگی گزارنے میں کیا مشکلات پیش آ رہی ہیں یا آئیں؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ اگر کسی بھی شخص نے شادی یا تعلق کو بچانے کے لیے 100 فیصد کوشش کی ہو لیکن اس کے باوجود وہ اس میں ناکام رہے تو پھر اسے خود پر ملامت نہیں کرنی چاہیے۔
ان کے مطابق انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا اور اب تو یاد کرنے پر انہیں کبھی کبھی یہ یاد آتا ہے کہ انہوں نے شادی بھی کی تھی یا ان کی طلاق ہوئی تھی۔
زیادہ تر شائقین نے ان کی خوبصورتی اور فٹنیس کی تعریفیں کیں اور انہیں ایک بہادر لڑکی بھی قرار دیا۔
بعض مداحوں نے ان سے سوال کرنے کے بجائے ان کے لیے کمنٹس کیے کہ وہ تنہا والدہ کے طور پر بیٹے کی پرورش کرکے ثابت کر رہی ہیں کہ وہ بہت ہی بہادر ہیں۔
فاطمہ سہیل نے بچیوں کی پرورش کرنے والی خاتون کو اچھا پیغام دیا اور انہیں بتایا کہ زندگی ایک امتحان ہال ہے، جس میں ہر انسان کو بہتر سے بہتر کام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور تھکنا نہیں چاہیے بلکہ چلتے رہنا چاہیے۔
اداکارہ نے خاتون کو مشورہ دیا کہ وہ ہار مارنے کے بجائے اپنے دل کی باتیں اور مسائل بچوں کو بتایا کریں۔
واضح رہے کہ فاطمہ سہیل نے پہلی شادی 2015 میں اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر سے کی تھی، جن سے انہوں نے ستمبر 2019 میں خلع لے لی تھی، انہیں ایک تین سالہ بیٹا بھی ہے جو ان کے ساتھ ہی رہتا ہے۔
شوہر پر تشدد کے الزامات لگانے کے بعد ان سے خلع لینے والی فاطمہ سہیل نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرا دل میرا دشمن‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔