بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

مسجد الحرام میں ’’فتویٰ روبوٹ‘‘ نصب، مختلف زبانوں میں جوابات دیں گے!

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد الحرام میں جدید ترین فتویٰ روبوٹ متعارف کرا دیا گیا ہے جو متعدد زبانوں میں زائرین کو مذہبی سوالات کے جوابات دے گا۔

گلف نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میں اسلام کے سب سے مقدس مقام مسجد الحرام اس ماہ رمضان ایک جدید ترین روبوٹ متعارف کرا دیا گیا ہے جو اپنی خصوصیت کی بنا پر فتویٰ روبوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق منارا بیکن نامی یہ روبوٹ بیک وقت متعدد زبانوں میں زائرین کو مذہبی سوالات کے جوابات دیتا اور نمازیوں کو مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ روبوٹ ایک حکومتی ڈیٹا بیس سے جوڑا گیا ہے اور اسی کی مدد سے شریعت سے متعلق رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ سوال پوچھنے والوں کی مزید رہنمائی اور مدد کے لیے علما کے ساتھ ویڈیو کالز بھی کرواتا ہے۔

روبوٹ کا ڈیزائن اسلامی طرز سجاوٹ سے ہم آہنگ ہے جو دو مقدس مساجد (مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ) کے فن تعمیر کی عکاسی کرتا ہے۔

حرمین شریفین مذہبی امور ادارے کے سربراہ عبدالرحمن السدیس نے مصنوعی ذہانت سے چلنے والی مشین ’’منارا (بیکن) روبوٹ‘‘ کا افتتاح کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ روبوٹ ایک مربوط اور زیر انتظام ڈیٹا بیس کے ذریعے شریعت سے متعلق سوالات کے جوابات دینے کے لیے ایک اسمارٹ ریفرنس کے طور پر کام کرے گا۔ ویڈیو کال کے ذریعے اعلیٰ علما کے ساتھ براہ راست رابطے کی سروس بھی دستیاب ہے۔

اس جدید روبوٹ کی تنصیب کے بعد اب مسجد الحرام میں نمازی اپنے مذہبی سوالات کے آن لائن فوری جوابات حاصل کرنے کے لیے اسمارٹ روبوٹس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی حکام زائرین حج وعمرہ کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کر چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں