تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’’مونچھیں ہوں تو فواد عالم جیسی ہوں ورنہ نہ ہوں‘‘

کراچی: سابق قومی کرکٹرز سمیت دُنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی فواد عالم کی کراچی ٹیسٹ میں کھیلی جانے والی سنچری اننگز کے گرویدہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے فواد عالم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فواد عالم کو اپنی بیٹنگ کا پتا ہے کہ انہیں کس طرح کھیلنا ہے، آج سنچری اسکور کرکے انہوں نے اپنا انتخاب درست ثابت کردیا۔

شعیب اختر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مونچھیں بڑی ہوں اور رویہ بھی ایسا ہو تو اچھی کارکردگی ہوتی ہے تو یہ کہنا پڑے گا کہ مونچھیں ہوں تو فواد عالم جیسی ہوں ورنہ نہ ہوں۔

سابق اسپیڈ اسٹار نے مزید کہا کہ فواد عالم اننگز دیکھ کر بہت مزہ آیا، پاکستان نے کم بیک کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹویٹر پر شعیب اختر نے فواد عالم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ فواد عالم کے جو اتنے برس ضائع ہوئے اس کا ذمہ دار کون ہے؟

دوسری جانب فواد عالم کی سنچری دیکھ کر سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر این بشپ بھی متاثر ہوگئے۔

این بشپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فواد عالم کو اس طرح کھیلتا دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، ان کے دس سال واپس نہیں آسکتے لیکن ہم ان کی بہترین کارکردگی کا جشن ضرور منا سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ اور شاداب خان کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے بھی فواد عالم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے فواد عالم، اظہر علی اور فہیم اشرف کی عمدہ بیٹنگ کے سبب شاندار کم بیک کیا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز فواد عالم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی تھی، ان کی 109 رنز کی اننگز میں 9 چوکے اور دو بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -