جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

فوادعالم کی سنچری، پاکستان کو 198 رنز کی برتری

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے: قومی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف 198 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے، فواد عالم اور حسن علی پاکستان کو مزید برتری دلانے کا عزم لئے کریز پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل اختتام پزیر ہوگیا ہے، پاکستان نے میزبان زمبابوے کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنالئے ہیں، پاکستان کو زمبابوے کے خلاف 198 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ اس کی4 وکٹیں باقی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے فواد عالم نے سنچری اسکور کی، یہ ان کے کیریئر کی چوتھی سنچری ہے وہ 108 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

عمران بٹ91 اور عابد علی 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد رضوان نے 45 رنز کی باری کھیلی جب کہ فہیم اشرف کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹے۔

زمبابوے کی جانب سے ڈونلڈ ٹریپانو نے 3 وکٹیں حاصل کیں،رچرڈ نگاراوا اورٹنڈائی چیسورو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے ایک سو تین رنز سے اننگز کا آغاز کیا، ایک سو پندرہ کے مجموعی اسکور پر عابد علی ساٹھ رنزبناکر آؤٹ ہوئے، اظہرعلی چھتیس اور بابر اعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے،عمران بٹ نے اکیانوے رنز کی اننگز کھیلی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں