قومی ٹیم کے معروف ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں پر رد عمل دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم ریٹائرمنٹ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور امریکا روانگی کے حوالے سے سوچ بچار کررہے ہیں۔
مگر اب اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر نے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ اُن کا ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں، ایسی خبریں صداقت پر مبنی نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ فواد عالم نے 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ کرکٹ شائقین میں ان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد مایوسی کی لہر دوڑ گئی تھی۔