اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آگ سے کھیلنے کے شوقین حضرات کو علم ہی نہیں کہ وہ بھی جل سکتے ہیں۔
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا کہ افتخار چوہدری کی بحالی کے نتیجے میں ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں۔
افتخار چوہدری کی بحالی کے نتیجے میں ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اھلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں، آگ سے کھیلنے کے شوقین حضرات کو علم ہی نہیں کہ جل بھی سکتے ہیں، نہ لفظ چننے کی اھلیت نہ بیان کا سلیقہ ۔۔ یہ ریت نئ نہیں لیکن تاریخ کا سبق ہے کہ کوئ تاریخ سے سبق نہیں سیکھتا pic.twitter.com/W41Yk116XV
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 19, 2019
وفاقی وزیرفواد چوہدری نے لکھا کہ آگ سے کھیلنے کے شوقین حضرات کو علم ہی نہیں کہ وہ بھی جل سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نہ لفظ چننے کی اہلیت نہ بیان کا سلیقہ، یہ ریت نئی نہیں مگر تاریخ کا سبق ہے ،کوئی تاریخ سے سبق نہیں سیکھتا۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
عدالت نے فیصلے کی کاپی میڈیا کو نہ دینے کا حکم دیا، بعد ازاں پرویز مشرف اور وزارت داخلہ کے نمائندوں کو فیصلے کی کاپی فراہم کردی گئی۔ دونوں نمائندے تفصیلی فیصلے کی کاپی لے کر خصوصی عدالت سے روانہ ہوگئے۔
پرویز مشرف کو سزا سنانے والے خصوصی عدالت کا بینچ جسٹس وقار سیٹھ، جسٹس نذر اکبر اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل تھا۔