ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

عمران خان،جہانگیرترین کیس میں نوازشریف ہی نااہل ہونگے،فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان،جہانگیرترین کیس میں نوازشریف ہی نااہل ہونگے، سپریم کورٹ نے 6 ماہ  کا وقت دے کر بہت نرمی برتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں  پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضیاءالحق کی چوسنی پر پلنے والے آج جمہوری بنے ہوئے ہیں ، نوازشریف نےآج اپنے بیان میں سچ کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کا فیصلہ آئے گا تب بھی نواز شریف ہی نا اہل ہونگے کیونکہ ان دونوں نے اپنی جائیداد کی ٹریل دی ہے۔

  فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان میں مقابلہ ہے کہ کون زیادہ جھوٹ بولتا ہے۔ پوری فیملی احتساب کے بعد جیل میں ہوگی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ احتساب کورٹ میں ٹرائل چل رہا ہے، سپریم کورٹ نے6ماہ کاوقت دےکربہت نرمی برتی ہے، کیپٹن(ر)صفدرکوجیل میں ہوناچاہئے۔

جاوید ہاشمی سے متعلق انکا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے، پی ٹی آئی کی غلطی تھی کہ اسے ہیرو بنایا، جاوید ہاشمی ن لیگ کے ایجنٹ تھے۔


مزید پڑھیں : دشمن حملہ آور ہے اور وزیر قوم کی تقسیم میں لگے ہوئے ہیں، فواد چوہدری


فواد چوہدری نے کہا کہ نئی کمیٹی میں 27لوگ شامل ہیں ان میں 6لوگ گھرکےہیں، اسحاق ڈار بستر سے نہیں اٹھ سکتے مگر لیگی کمیٹی کے ممبرہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعوٰی کیا ہے، وہ وزیر سے پوچھ لیتے تو انہیں اندازہ ہوتا کہ لوڈشیڈنگ کتنی ختم ہوئی ہے۔ تین شہروں کو بجلی کی فراہمی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہے تو لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی ہے۔

 رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ختم نبوت دھرنے کو مس ہینڈل کیا گیا، رانا ثناءاللہ کو استعفی دینا چاہیئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں