اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ بغیرنوٹس دیےآدھے گھنٹےمیں تمام چینلز بند کردیے گئے، حکومت ہوش کے ناخن لے، مسائل سنجیدگی سےحل کرے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پیمرا کی تمام نیوز چینلز آف ایئرکرنے کی ہدایت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دھرنے سے متعلق میڈیا نمائندوں سے بات کرتی، بغیرنوٹس دیے آدھےگھنٹے میں تمام چینلز بند کر دیے گئے۔
فوادچوہدری نے کہا کہ ہمیں آج بھی حکومت کی نااہلی کا سامنا کرنا پڑا، حکومت ہوش کےناخن لے، مسائل سنجیدگی سے حل کرے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو دھرنا منتظمین کے مطالبات تسلیم کرنا چاہیے تھے، ٹی وی چینلزکی نشریات فوری بحال کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں : پیمر اکی تمام نیوز چینلز بند کرنے کی ہدایت
یاد رہے کہ فیض آباد انٹرچینج پرفورسزاورمظاہرین کی جھڑپوں کےدوران انتظامیہ کی نااہلی سامنے آنے لگی تو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیمراہ کو تمام میڈیا چینلز بند کرنے کی ہدایت کردی۔
پہلے سرکاری ٹی وی پرپیمراہ چینلزکوبراہ راست کوریج روکنے کی ہدایت کی گئی اور کچھ دیربعد تمام نیوزچینلزآف ائیرکردیئے۔
بعد ازاں میڈیا چینلز نے سوشل میڈیا پرلائف کوریج جاری رکھنے کی کوشش کی تو تھوڑی دیر بعد انتظامیہ نے تمام سوشل میڈیا سائٹس فیس بک،ٹوئیٹر یوٹیوب بھی بند کردیں۔