پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

فواد چوہدری نے 100روز میں پاکستان میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کے منصوبے کو بڑا کارنامہ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سو روز میں پاکستان میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کے منصوبے کو بڑا کارنامہ قرار دے دیا اور کہا میڈیا کے لیے پی ٹی آئی کا یہ سب سے بڑا حصہ ہے۔

100تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے سو دن مکمل ہونے والے ہیں، وفاقی وزرا نے نامہ اعمال پیش کررہے ہیں ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا الحمد اللہ ! 100 دن میں پاکستان یونیورسٹی آف میڈیا سائنسز پروجیکٹ مکمل ہوچکا ہے، میڈیا کے لیے پی ٹی آئی کا یہ سب سے بڑا حصہ ہے۔

خیال رہے تحریک انصاف کی حکومت کےسودن پورے ہونے کے قریب ہیں، پی ٹی آئی کے پہلے سو دن کے بڑے اقدامات پر ایک رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی پہلے سو دن کی سمت متعین کرنے کیلئے بڑے اقدامات کیے، ماضی کے حکمرانوں کی ساری شاہ خرچیاں بند کرکے سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی کر دی۔

غریبوں کے لیے پچاس لاکھ گھر بنانے کے لیے بڑی پیش رفت کی اور وزیراعظم سے براہ راست رابطے کے لیے بڑا قدم اٹھایا۔

یاد رہے حکومت نے 100 دن پورے ہونے پر کارکردگی رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رپورٹ میں حکومت کے آئندہ 5 سال کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

سو دن مکمل ہونے پر خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جس میں وزیراعظم عمران خان شرکت کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں