تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ہماری جیل بھرو تحریک کا آغاز ہوگیا ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے جو کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے اس کے بعد ہماری جیل بھرو تحریک کا آغاز ہوگیا ہے، ہم اس تحریک کو آخر تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حماد اظہر کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر کے گھر دھاوا عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے، پولیس افسران شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن رہے ہیں، جو افسران بھی سیاسی کردار ادا کرینگے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، سیاسی کارکنان کو گھروں میں داخل ہو کر گرفتار کیا جارہا ہے، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گرفتاری کیلئے ایک پروسیس موجود ہےلیکن عمل نہیں کیا جارہا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اس حوالے سے واضح حکم موجود ہے،  عدالتی احکامات کو روندا جارہا ہے، بغیر کسی وارنٹ کے لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، لوگوں کے گھروں میں داخل ہو کرخوف وہراس پھیلا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ایکشن شروع کیا گیا ہماری جیل بھرو تحریک کا آغاز ہوگیا ہے، ہم اس تحریک کو آخر تک پہنچا کر ہی دم لیں گے، تشدد سے بچنا چاہتے ہیں ایسے حالات نہیں چاہتے جس میں امن تباہ ہو، لگتا ہے حکومت کسی مشن پر ہے ملک میں قیام امن تباہ کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں

سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ لوگ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے ٹارچر کرنا چاہتے ہیں، حکومت اس وقت جو کررہی ہے اس سے ملک کو بہت نقصان پہنچے گا، پرامن احتجاج کیلئے نکل رہے ہیں جو ہمارا آئینی وقانونی حق ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آج رات سے ہی کھیل شروع ہوگیا ہے، 25 کو جو ہوگا وہ ویسے ہی ہوگا، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، معاشی طور پر پاکستان کو بالکل تباہ کردیا گیا ہے، سیاسی طور پر یہ سمجھتے ہیں لاٹھی کے زور پر ملک کو فتح کرلیں گے۔

Comments

- Advertisement -