ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پی ڈی ایم تاخیری حربے استعمال کررہی ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پرویزالٰہی سے بھی مایوس ہوگئی ہے اسی لیے اس قسم کے تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔

یہ بات انہوں نے ن لیگ کی جانب سے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے  سے متعلق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی نے ان کی کوئی بات نہیں مانی اس لیے وہ مایوس ہوگئے ہیں، پی ڈی ایم کو 186 نمبرز چاہئیں جو ان کے پاس ہیں ہی نہیں، ن لیگ کے پاس 170 یا 172 سے زیادہ نمبر ہی نہیں ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسی لیے پی ڈی ایم تاخیری حربے استعمال کررہی ہے لیکن اس سے کچھ نہیں ہوگا، اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا واضح حکم موجود ہے کہ پارلیمانی پارٹی ہی فیصلہ کرتی ہے۔

مزید پڑھیں : پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروادی گئی

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم کا تحریک عدم اعتماد جمع کرنے کا مقصد اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر کرانا ہے کیونکہ یہ لوگ پرویز الٰہی کو کہہ رہے تھے کہ اسمبلی تحلیل نہ کریں، پرویزالٰہی نے ان کی بات نہ مانی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں