پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ریحام خان عائشہ گلالئی پارٹ 2 ہیں، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے ریحام خان کو عائشہ گلالئی ٹو قرار  دے دیا اور کہا ریحام خان کے پاس بلیک بیری ہے تو میڈیا کو دیں اور فرانزک کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کہ عمران خان کے بلیک بیری کیا قبرمیں لے کر جانا ہے، ریحام خان کے پاس بلیک بیری ہے تو میڈیا کو دیں اور فرانزک کروائیں، ریحام خان عائشہ گلالئی پارٹ ٹو ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل بھی تحریک انصاف کےترجمان فواد چوہدری نے ریحام خان کی کتاب کے سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قسم کی کتاب انتخابات سے قبل دھاندلی میں شمار ہوتی ہے۔

فواد چوہدری نے ریحام خان سے مطالبہ کیا کہ وہ چوبیس گھنٹوں میں اس ایشو کی تردید کردیں بہ صورت دیگر جو کچھ کتاب میں لکھا گیا ہے وہ شدید ترین قانونی کارروائی کا متقاضی ہے، اس پر پرچا نہیں کرمنل کیسز ہونے ہیں، الیکشن کمیشن کو فوری اس کتاب کو بین کرنا چاہیے۔


مزید پڑھیں :  الیکشن کمیشن ریحام خان کی کتاب پر فوری پابندی لگائے، ترجمان تحریک انصاف


ان کا کہنا تھا ریحام خان کی کتاب کا مواد بالکل گھٹیا، بکواس، واہیات اور پاکستان کی خاندانی روایات کے خلاف ہے،مشرقی تو کیا کوئی مغربی خاتون بھی ایسی کتاب اپنے بچوں کےساتھ نہیں لکھ سکتی، یہ رائیونڈ نیٹ ورک ہے، جس کو حسین حقانی کے ذریعہ اپ ڈیٹ کیا گیا،ریحام کا کوئی ذریعہ معاش نہیں لیکن شہزادیوں والی زندگی گزاررہی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں