بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

مخالفین چاہے جتنا روئیں یا پیٹیں احتساب کا عمل اب نہیں رکے گا، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب ہم چوروں اور ڈاکوؤں کے احتساب کی بات کرتے ہیں تو مخالفین کا گلا خشک ہوجاتا ہے، آپ نے جتنا رونا ہے روئیں، احتساب کا عمل اب نہیں رکے گا،  شہبازشریف کو حکومت نے نہیں نیب نے پکڑا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر خطاب  اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے خطاب میں اپوزیشن اراکین پر تابڑ توڑ باؤنسرز کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جب ہم چوروں اور ڈاکوؤں کے احتساب کی بات کرتے ہیں تو ان کے چہرے فق ہوجاتے ہیں اور ان کا گلا خشک ہوجاتا ہے، اپوزیشن اراکین بہانوں بہانوں سے واک آؤٹ کریں گے، ان کا رویہ جمہوری نہیں ہے، ملک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک چوروں، ڈاکوؤں کو نہیں پکڑیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کو حکومت نے نہیں نیب نے پکڑا ہے، وہ جانیں یا نیب جانے۔ وزیراعظم نے شہبازشریف کا کبھی نام نہیں لیا،
وزیراطلاعات نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، نوازشریف کی حکومت میں شہباز شریف کیخلاف مقدمہ بنا تھا، ان کیخلاف انکوائری ہوئی اور اب تفتیش میں گرفتار ہوئی ہے۔

ن لیگ والے شہید فوجیوں کو تنقید کانشانہ بناتے ہیں تو ہمارادل دکھتا ہے، ایک سینیٹر شہید صوبیدار، حوالداراور فوج کی تضحیک کرتے ہیں، ہم یہاں اسمبلی میں اپنے شہدا کی تضحیک سننے کیلئے نہیں آئے۔

سرحد پر شہداء پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانے دے رہےہیں، چند سینیٹرز کا سپاہی، حوالدار، جرنیل کی تضحیک کارویہ ناقابل قبول ہے، اداروں پر تضحیک سے آگے نہیں بڑھاجاسکتا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ججز کو فون کرکے سزائیں تجویز کی جاتی تھیں، پی آئی اے، پاکستان اسٹیل سمیت کوئی ادارہ ایسا نہیں جو ٹھیک ہو، پی ٹی آئی کو ووٹ برابری کی بنیاد پر اور لٹیروں کے احتساب کیلئے ووٹ ملا ہے، آپ نے جتنا رونا ہے روئیں، احتساب کا عمل اب نہیں رکے گا، پاکستان میں موسم بدل رہے ہیں،اچھے موسم آرہے ہیں، جمہوریت ذمہ دار حکومت کا نام ہے۔

فواد چوہدری نے اپوزیشن کی تنقید کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ کنٹینر سے نیچے اتر آئیں، ہم کینٹینر سے کبھی نہیں اتریں گے کیونکہ پی ٹی آئی انقلابی پارٹی ہے اور رہے گی ،کنٹینر پر وقت گزارنے کیلئے کردار اور عوام کا ساتھ چاہئے جو آپ کے پاس نہیں ہے،

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں