اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جنگ اخبار کے نیوز ڈیسک کو فیک نیوز کی تیاری کا مرکز قرار دیدیا۔
ان خیالات اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کیا اور جنگ اخبار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ جنگ اخبار نے خبر دی کہ تحریک انصاف کے 33 اراکین منحرف ہوگئے جس میں سردار نصراللہ دریشک اور ریاض فتیانہ کے نام بھی شامل تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جن اراکین کے جنگ اخبار نے نام شامل کیے، انہوں نے رپورٹر سے وضاحت چاہی ہے۔
پی ٹی آئی کا جنگ جیو پر ‘یکطرفہ رپورٹنگ’ کا الزام
ان کا مزید کہنا تھا کہ پتہ چلا ہے کہ منحرف ارکان کی فہرست والی فیک نیوز رپورٹ نے فائل نہیں کی بلکہ فیک نیوز ڈیسک پر تیار ہوئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے جیو ٹی وی کو ن لیگ کا ٹی وی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘یکطرفہ رپورٹنگ’ کرنے پر پی ٹی آئی نے جنگ اور جیو گروپ کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے۔
جنگ اخبار نے خبر دی کہ تحریک انصاف کے 33 اراکین منحرف ہو گئے،ان میں سردار نصراللہ دریشک اور ریاض فتیانہ کے نام بھی شامل تھے، ان اراکین نے رپورٹر سے وضاحت چاہی تو پتہ چلا کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی فہرست والی فیک نیوز اس نے فائل نہیں کی بلکہ یہ ڈیسک پر تیار ہوئی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 13, 2022