اشتہار

"اب بھی وقت ہے ایک دوسرے کو اسپیس دیں اور آگے بڑھیں”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں بیک وقت الیکشن کرانےکیلئےآئین میں ترمیم کرناہوگا، اب بھی وقت ہے ایک دوسرے کو اسپیس دیں اور آگے بڑھیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘الیونتھ آور’ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہےکہ ووٹ کےبغیرعوام پرحکمرانی کرے جبکہ سپریم کورٹ کہتی ہے کہ آئین کےمطابق الیکشن کراناہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آئین نے واضح کردیاتھاکہ اسمبلی تحلیل ہوگی تو نوے دن میں الیکشن ہوگا،یہ کہنا کہ ہم الیکشن نہیں کراتےجوکرناہےکرلوتوایسےملک نہیں چل سکتا، ایسےتو آئندہ کوئی بھی حکومت آئے گی وہ الیکشن نہیں کرائےگی۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت نے الیکشن نہیں کرانا، اسی لئے آئین کےتحفظ اورسپریم کورٹ کیساتھ کھڑےہونےکیلئےلوگوں کونکلناہوگا، حکومت نےتو انتہاکردی،ججزکی فیملیزکیخلاف مہم تک چلائی گئی جواب میں عدالت کی جانب سےاب تک بہت صبراورتحمل کامظاہرہ کیاگیاہے۔

گذشتہ ایک سال کا موازنہ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم اپنی جمہوریت کاجدید دنیاسے موازنہ کرنےلگ گئےتھے لیکن ایک سال میں سب تباہ کردیاگیا اس عرصے میں ہمارے لوگوں کے ساتھ جوکیا گیا ایسا تو ضیادور میں بھی نہیں ہوا تھا۔

عمران خان کی مقبولیت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مقبولیت قومی اسمبلی سےاستعفوں اورصوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنےسے ملی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں