پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

معاشی دہشت گردی کے ذمہ دار کا تعین کرنے کے لیے کمیٹی بنائی جائے: فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بار پھر اپوزیشن پر سخت تنقید کی، کہا معاشی دہشت گردی کا ذمہ دار معلوم کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ایک بار پھر اپوزیشن کو اپنے نشانے پر رکھا، پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے میں چیئرمین سینیٹ نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں اسپیکر سے بات کریں گے۔

[bs-quote quote=”اپوزیشن کا فواد چوہدری کی تقریر پر ایوان سے واک آؤٹ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

فواد چوہدری نے کہا کہ بتایا جائے بلوچستان کے مسائل جوں کے توں کیوں ہیں، محمود خان اچکزئی اینڈ کمپنی نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا؟ یہ ذمہ داری محسوس نہیں کرتے، پاکستان مخالف بات کرتے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات نے پوچھا کہ بلوچستان کے 42 ٹریلین کہاں ہیں، بلوچستان میں جن کی حکومت تھی وہ جواب دیں، ہمارے سارے وسائل پر ایک مافیا بیٹھا ہے، انھوں نے بابا فرید گنج شکر کی زمین کو بھی نہیں بخشا۔


یہ بھی پڑھیں:  بلوچستان پورے خطے کی تقدیر بدل سکتا ہے: چیئرمین سینیٹ


فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماحول یہ ہوچکا ہے کہ بس کرپشن کی بات نہیں کرنی، اگر اپوزیشن کے لیڈر سے متعلق باتیں کرنا چھوڑ دیں تو ایوان ٹھیک چلے گا، یہ لوگ اتنے بلین کھا کر بیٹھے ہیں ان کا نام لینا ضروری ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ روزانہ کہتے ہیں کہ وزیرِ اعظم بھیک مانگ رہے ہیں، دس سالوں میں جو کچھ کیا گیا ہے اس کے بعد کیا کریں؟

دریں اثنا اپوزیشن نے فواد چوہدری کی تقریر پر ایوان سے واک آؤٹ کیا، چیئرمین سینیٹ نے انھیں کہا کہ اپنی تقریر جلد ختم کریں اور ماحول سازگار رہنے دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں