پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

نواز شریف اتنے اہم نہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے ڈیل کرے، وفاقی وزیرِ اطلاعات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے واضح کیا کہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی، ہماری عوام کے ساتھ ڈیل ہے لوٹنے والوں کے ساتھ نہیں، نواز شریف اتنے اہم نہیں ہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے ڈیل کرے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ محمد بن سلمان عرب دنیا میں کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، وہ کہاں کرپٹ آدمی کو ریلیف دینے کا کہہ سکتے ہیں، نواز شریف کو عدالت نے ضمانت دی ہے، جن خامیوں کی وجہ سے ضمانت ہوئی ان کو ختم کیا جائے گا۔

نواز شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر جاتی امرا میں سعودی سفیر تعزیت کر رہے ہیں

انھوں نے کہا کہ ہر جگہ ڈیل نہیں ہوتی نہ عمران خان ڈیل والے آدمی ہیں، کسی ملک نے نواز شریف کے لیے کوئی بات نہیں کی، نیب آزاد ادارہ ہے ہم اسے کنٹرول نہیں کرتے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف صاحب کا اب جیل آنا جانا لگا رہے گا، کچھ لوگوں نے پوچھا تھا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا، اب ان لوگوں کو سمجھ آ گئی ہوگی کہ نام کیوں ڈالا۔


یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر جیل سے رہا، جاتی امرا پہنچ گئے


انھوں نے کہا ’خوشی ہوئی کل مسلم لیگ ن کے لوگوں نےعدالتوں کی تعریف کی، عجب منطق ہے کہ فیصلہ حق میں آئے تو عدالتیں صحیح خلاف آئے تو نظام غلط ہے، نواز شریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں، چاہتے ہیں عوام کا لوٹا ہوا پیسا واپس پاکستان آئے۔‘

[bs-quote quote=”نواز شریف اور مریم نواز کو باہر جانے دیں گے نہ حسن اور حسین نواز کو باہر رہنے دیں گے” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

فواد چوہدری نے مزید کہا ’نواز شریف اور مریم نواز کو باہر جانے دیں گے نہ حسن اور حسین نواز کو باہر رہنے دیں گے، اسحاق ڈار کو بھی لندن میں نہیں رہنے دیں گے، یو کے اور پاکستان میں تحویلِ ملزمان کا معاہدہ ہوا ہے، نواز شریف کو وہیں پہنچائیں گے جہاں وہ کچھ دن پہلے تھے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں