تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عالمی سازش : فواد چوہدری کا وزارت قانون و انصاف کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن

اسلام آباد وزیر قانون فوادچوہدری نے عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایات کر دیں، کمیشن عالمی سازش کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزارت قانون و انصاف کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن لیتے ہوئے عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایات کر دی۔

کمیشن عالمی سازش سے حکومت کی تبدیلی اورتحریک عدم اعتماد جیسےعوامل کا جائزہ لے گااور عالمی سازش کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔

وزیر قانون نے اسلام آباد، کراچی، لاہور میں لیگل افسران تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیے ، جس میں وزارت قانون و انصاف کے تمام افسران کو اپنے فرائض بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایت کردی۔

Comments

- Advertisement -