اشتہار

سپریم کورٹ کی بجلی بند کر دی گئی، فواد چوہدری تاحال اندر موجود

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے کمرے کی بجلی بند کر دی گئی ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری اندر موجود ہیں۔

سپریم کورٹ کے پریس روم میں موجود فواد چوہدری کا ایس پی سکیورٹی سپریم کورٹ سے مکالمہ ہوا۔ ایس پی سکیورٹی نے کہا کہ ہم نے عمارت خالی کر کے رپورٹ دینا ہوتی ہے۔

فواد چوہدری نے جواب میں کہا کہ عدالتی حکم کا انتظار کر رہا ہوں۔ پی ٹی آئی رہنما نے ایس پی سکیورٹی سپریم کورٹ سے 45 منٹ کا وقت مانگ لیا۔

- Advertisement -

پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کا دفتر اندھیرے میں ڈوب گیا جبکہ دفاتر اور انٹرنیٹ بھی بند کر دیا گیا۔

فواد چوہدری گرفتاری سے بچنے کیلیے صبح سے سپریم کورٹ کی بلڈنگ میں موجود ہیں۔

اس سے قبل صحافی نے ان سے سوال کیا کہ پولیس آپ کی گرفتاری کیلیے باہر انتظار کر رہی ہے۔ فواد چوہدری نے جواب میں کہا کہ ہم بھی یہی پر ہیں دیکھ لیں گے، عدالت کا حکم موجود ہے گرفتاری سے منع کیا ہوا ہے، جو حالات ہیں لگتا ہے کہ کہیں چیف جسٹس بھی گرفتار نہ ہو جائیں۔

صحافی نے کہا کہ عمران خان کے بعد پارٹی کو سنبھالنے والا بھی تو کوئی ہونا چاہیے۔ اس پر سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پارٹی کی پوری لیڈرشپ ہے عوام ساتھ ہیں۔

بعد ازاں وہ پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کے دفتر پہنچے تھے جہاں محرر سپریم کورٹ نے ان سے سوال کیا تھا کہ آپ کتنی دیر یہاں رہیں گے؟ اس پر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فیصل چوہدری چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس گئے ہیں، وکلا واپس آتے ہیں تو پھر جانے کا فیصلہ کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں