اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ وضاحت کرے ایڈہاک ججز سیاسی مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ وضاحت کرے ایڈہاک ججز سیاسی مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر یقینی صورتحال ختم کرنے کیلئے جسٹس منصور شاہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن فوری جاری ہونا چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ججز کو صرف زیرالتوا مقدمات کی سماعت کرنی چاہیے، سپریم کورٹ وضاحت کرے ایڈہاک ججز سیاسی مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمین یقین دہانی کرائی جائے زیرالتوا کیسز کی تعداد کم  کرنے کیلئے ایڈہاک ججز کام کرینگے، سیاسی مقدمات کی سماعت کرنیوالے بینچز کا حصہ بنیں گے تو نقصان ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو پیغام نہایت خوش آئند ہے، بیان سے پی ٹی آئی کا نام استعمال کر کے بیرون ملک سے پروپیگنڈا کرنے والے یتیم ہوگئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی  کسی بھی مذاکراتی آفر پر پی ٹی آئی کو مثبت طریقے سے نمٹنا چاہیے، ملک میں سیاسی ماحول بہتر ہونا چاہیے، حکومت کو تو ہر صورت گھر جانا ہے، 3 سے 4 ماہ میں حکومت رخصت ہوجائے گی، 40 سے 45 روز میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں