اشتہار

دوستوں کو خوف ہے عمران خان بہت بڑا ہوگیا ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دوستوں کو خوف ہے عمران خان بہت بڑا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے دوستوں کوگلہ ہے کہ بڑا بہت ہوگیا ہے، اب پی ٹی آئی کو کوئی چھوٹا نہیں کر سکتا۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ آج پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا بلایا گیا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے، یہ اجلاس آئندہ ہفتے شیڈول کیا جائے گا، ہمارے پاس 186 کا نمبر پورا ہے، کوشش ہے ن لیگ کے ایک دو لوگوں کی ایڈجسٹمنٹ بھی جلد ہو جائے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان 35سال تک مارشل لادورمیں ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ پر ہی چلا ، یہ واپڈا بیچیں گے ،ائیرپورٹ بیچیں گے تو لوگ ان کے خلاف نعرے لگائیں گے، ریفارمز صرف وہ کر سکتے ہیں جن کے پیچھے عوامی سپورٹ ہو۔

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن پر ہائیکورٹ نے درست فیصلہ دیا تھا، الیکشن کمیشن انتظامات پر 7کروڑ روپےخرچ کر چکا تھا اور آخری وقت میں صرف بہانے بنائے گئے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان دور میں دہشت گردی کے معاملے پر قابو پایا جا چکا تھا، ہر ہفتے 2سے3اجلاس افغانستان کے معاملے پر ہوتے تھے لیکن موجودہ حکومت اس اہم معاملے پر سنجیدہ دکھائی نہیں دی۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ بحران عدالت اور غیرمنتخب اداروں نے پیدا کیا، اگر سپریم کورٹ انتخابات ہونے دیتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔

فواد چوہدری نے سوال کیا کہ ایم کیوایم متحدہورہی ہے،بی این پی پیپلزپارٹی میں شامل ہورہی ہے،فواد کیایہ سب کچھ نیچرل پراسس ہے؟ کیا کامران ٹیسوری کو لوگ نہیں جانتے ہیں؟ یہ نان کریکٹرز ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا مگروزیراعلیٰ کے پی کونہیں بلایا گیا، رانا ثنا اللہ کہہ رہا ہے ہم نے آپریشن کا فیصلہ کیا ، آپریشن افغان طالبان سے مذاکرات کے بنا کیسے ہو سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں