تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اتحادیوں کے تعاون سے سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے: فوادچوہدری

کراچی: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، سندھ میں بھی اتحادوں کے تعاون سے آئینی تبدیلی لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پیپلز پارٹی مراد علی شاہ کو خود تبدیل کرے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا ’پیپلز پارٹی کا کراچی میں کوئی مستقبل نہیں، اتحادیوں کے تعاون سے سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے۔‘

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا ’سندھ کے فنڈز اب سندھ کے لوگوں پر ہی خرچ ہوں گے، آصف زرداری کا سیاسی کیریئر اختتام کے قریب ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ تھر ہو یا کراچی تمام علاقے پاکستان کا حصہ ہیں، کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ایجنڈے کے تحت آگے بڑھیں گے، ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات پر وزیرِ اعظم کو رپورٹ دی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:  فواد چوہدری ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات، کراچی پیکیج پر غور، وزیر اعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں اپوزیشن نے بد عنوانی کی بحالی کا اتحاد بنا رکھا ہے، اسمبلی کو اکھاڑا بنانے پر ہمیں تشویش ہے۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری کراچی کے دورے پر آئے ہوئے ہیں، گزشتہ روز انھوں نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں کراچی پیکیج پر غور کیا گیا اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سے استعفے کا بھی مطالبہ دہرایا گیا۔

Comments

- Advertisement -