اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ای اوبی آئی پنشن میں اضافے کے فیصلے پر سید ذوالفقار بخاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا فیصلے سے ہزراوں مزدوروں کا فائدہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ای اوبی آئی پنشن میں اضافے پر پیغام میں کہا زبردست سید ذوالفقار بخاری، وزارت لیبر کے فیصلے سے ہزراوں مزدوروں کا فائدہ ہو گا۔
فوادچوہدری نے پنڈدادنخان اورکھیوڑاکےمزدوروں کوخصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا امید ہے اسی ماہ ہم ای اوبی کے کھیوڑا دفتر کا آغاز کر سکیں گے۔
زبردست @sayedzbukhari وزارت لیبر کے اس فیصلے سے ہزراوں مزدوروں کا فائدہ ہو گا پنڈدادنخان اور کھیوڑہ کے مزدوروں کو خصوصی مبارک اور امید ہے اسی ماہ ہم EOBI کے کھیوڑہ دفتر کا آغاز کر سکیں گے۔ https://t.co/7H0rBoLVjz
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 2, 2020
ایک اور ٹوئٹ میں وفاقی وزیر فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کاصوبائی فنانس ایوارڈ نافذ کرنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے، اضلاع اب حصے کے ترقیاتی فنڈز کیلئے صوبائی حکومتوں کےمحتاج نہیں، صوبائی وسائل کاحصہ آئینی فارمولےکے مطابق تقسیم ہوگا، یہ بنیادی اصلاحات کی طرف ایک بہت بڑاقدم ہے، کابینہ کا بھی شکریہ۔
وزیر اعظم @ImranKhanPTI کا صوبائ فنانس ایوارڈ نافذ کرنے کا فیصلہ انتہائ اہم ہے، اضلاع اب اپنے حصے کے ترقیاتی فنڈز کیلئے صوبائ حکومتوں کے محتاج نہیں ہوں گے بلکہ صوبائ وسائل حصہ آئینی فارمولے کے مطابق تقسیم ہوں گے یہ بنیادی اصلاحات کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہے۔ کابینہ کا بھی شکریہ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 2, 2020
یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کی پنشن میں اضافےکی منظوری دی تھی، جس کے بعد ای او بی آئی پنشنرز کو اب 6500 نہیں بلکہ 8500 روپے ملیں گے۔