پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

‘الحمدللہ ! ، آج پاکستان کورونا مٹیریل کا بڑا ایکسپورٹر ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ نے این 95،سرجیکل ماسک کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ، آج الحمدللہ پاکستان کورونا مٹیریل کا بڑا ایکسپورٹر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کابینہ نے این 95،سرجیکل ماسک کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ، پی پی ای فہرست میں یہ آخری آئیٹم تھے جن کی ایکسپورٹ پر پابندی تھی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 26فروری کو پہلا کیس آیا تو ہم پی پی ای امپورٹ کررہے تھے ، آج الحمدللہ پاکستان کورونامٹیریل کا بڑا ایکسپورٹر ہے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں این 95 ماسک، پی پی ایز کی برآمد کی اجازت دی گئی۔

یاد رہے پاکستان میں کورونا وائرس کی مانیٹرنگ کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لوگوں پر فیس ماسک پہننے کی اشد ضرورت پر زور دیا تھا۔

اسد عمر نے کہا تھا کہ وزارت صحت نے لوگوں کے لئے ہدایت جاری کی ہے ، جس میں لوگوں کو ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں