اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

صحت کارڈ کا اجرا بڑے وعدے کی تکمیل ہے، غریبوں کو بہترین سہولیات ملیں گی: فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر  اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صحت کارڈ لانچ کرکے آج بہت بڑے وعدے کی تکمیل کی گی.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفاقی وزیرصحت عامرکیانی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کی اسلام آباد اور سابق فاٹا سے شروعات کی گئی ہے.

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پروگرام سے غریبوں کو تحفظ فراہم کریں گے، صحت کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج بالکل مفت ہوگا، 20 فروری سے پنجاب کے 4 اضلاع میں صحت کارڈ پروگرام شروع ہوگا.

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں صحافی برادری، کیمرا مینز کو بھی شامل کیا گیا ہے، غریب آدمی کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، صحت کارڈ خیبر پختونخوا سے شروع کیا گیا تھا.

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فنکاراور صحافیوں کو خصوصی طور پرصحت کارڈ پروگرام میں شامل کیا گیا ہے، غربت کے خاتمے کے لئے کام کرنے والی آرگنائزیشن کو اکٹھا کر رہے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں پر بے تحاشا بوجھ ہے، صحت کارڈ سے شہری مرضی کے اسپتال سےعلاج کرا سکے گا، صحت کارڈ سے غریب آدمی کو علاج کی بہترین سہولتیں ملیں گی.

انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب ان کے بچوں کا وقت زیادہ تر دبئی میں گزر ا ہے، میاں صاحب کے خون میں این آراو کی کمی پائی گئی ہے، انھیں صحت عطا فرمائے.

ٹرانسپورٹ کی مد میں‌ ایک ہزار، تدفین کی مد میں دس ہزار روپے دیے جائیں گے: عامر کیانی

اس موقع پر وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے لئے مختلف ذرائع سے فنڈز جمع کئے جا رہے ہیں، پاکستان کے غریب طبقے کو سطح غربت سے اوپر لانا ہے.

وزیر صحت عامرکیانی نے کہا کہ دوردراز علاقوں میں رہنے والوں کوایک ہزار روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں دیں گے، خدانخواستہ کسی کا انتقال ہوتا ہے، تو تدفین کے لئے 10 ہزار روپے بھی دیں گے.

انھوں نے کہا کہ عوام کو آمدنی کی بنیاد پر 3 کیٹیگری میں تقسیم کر کے صحت کارڈ دیا جائے گا، صحت کارڈ کے لئے آمدن کے لحاظ سے نشان دہی کر کے شہریوں کو بلایا جائے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں