اشتہار

افتخار چوہدری نے شہباز شریف کے ساتھ مل کر اربوں کا فراڈ کیا: فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افتخار چوہدری فیملی نے شہباز شریف کے ساتھ مل کر اربوں کا فراڈ کیا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نیب سے مطالبہ ہے افتخار چوہدری، بیٹے، بیٹی داماد، سمدھی کو گرفتار کرے، انصاف نہ ملا تو نیب کو لوگ شک کی نگاہ سے دیکھیں گے.

[bs-quote quote=”مریم نواز کہتی تھی کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں، اب پتھر اٹھاؤ تو مریم نواز کی پراپرٹی نکل آتی ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری” author_job=”ترجمان پاکستان تحریک انصاف”][/bs-quote]

- Advertisement -

انھوں نے سوال کیا کہ افتخارچوہدری جو شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، اس کے لیے پیسہ کہاں سے آیا؟ افتخار چوہدری کے خلاف کارروائی کرکے نیب کو گرفتارکرنا چاہیے.

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کون افتخار چوہدری اور ان کی فیملی کوتحفظ دے رہا ہے، معاملہ توجہ طلب ہے، کرپشن کے خاتمے کے لئے تمام اداروں پر نظررکھنی ہوگی.

انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثارنے سفارش پر اپنے بیٹے، داماد کو جھاڑ پلا دی تھی، جسٹس ثاقب نثار کے اقدامات سے سپریم کوٹ کے قد میں اضافہ ہوا.

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی نئی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے، مریم نواز کہتی تھی کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں، اب پتھر اٹھاؤ تو مریم نواز کی پراپرٹی نکل آتی ہے.

انھوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے لئے پوری پی ٹی آئی دعاگو ہے، البتہ شریف فیملی نیب ریفرنس کوالتواکی طرف لے جارہی ہے.

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے بیوروکریسی کےمعاملات پرہوم ورک نہیں کیا، پولنگ کاوقت صبح سات سے رات آٹھ بجے تک کرنےکامطالبہ کرتے ہیں.

انھوں نے کہا کہ اسحاق ڈارکی ویڈیووائرل ہوئی، بےشرمی کی تصویردیکھنی ہو تو وہ اسحاق ڈار ہے، شاہدخاقان عباسی نے اپناجہازدےکراسحاق ڈارکوباہربھجوایا. شاہد خاقان، فوادحسن فواد کو ملزم فرار کرانے پر طلب کرنا چاہیے.


نواز شریف قومی مجرم ہے، انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے، فواد چوہدری


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں