اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے ، اپوزیشن رہنما حکومت کی معاشی پالیسی پر کس منہ سے تنقید کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے ، پی ڈی ایم کی کھٹارا بس زوال کی کچی سڑک پر اتر گئی آگے ڈیڈ اینڈ لکھا ہے، وزیراعظم نےتیل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے ، تیل کی قیمتوں میں کمی سے اپوزیشن کی گاڑی میں سیاسی ڈیزل کا بحران ہے۔
عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے جبکہ پی ڈی ایم کی کھٹارابس زوال کی اس کچی سڑک پر اتر گئی ہے جس کےآگے ڈیڈ اینڈ لکھا ہوا ہے۔وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے اپوزیشن کی گاڑی کیلئے سیاسی ڈیزل کا بحران پیدا کر دیا ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 14, 2021
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کےپاس بجٹ کیخلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں ، عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نے انہیں کلین بولڈکردیا، اپوزیشن رہنماحکومت کی معاشی پالیسی پر کس منہ سے تنقید کریں گے، انہیں معلوم ہے ن لیگ کےوزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی نےریکارڈمنافع کمایا۔