تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

"مولانا صاحب اورشہباز شریف مل کرانجمن متاثرین بنالیں”

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے مردہ گھوڑے کو زندہ کرنے کا مقصد نوازشریف کو مقدمات میں ریلیف دلانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم قائدین کی پریس کانفرنس پروفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھرپور ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف برطانیہ میں نوازشریف کے ویزے میں توسیع نہیں ہورہی ہے اور دوسری جانب پی ڈی ایم پھر اپنے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنےکی کوشش کررہی ہے، اس کا کیا مقصدہے؟۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم پٹے ہوئےمہروں کی بیٹھک بن چکی، پی ڈی ایم پہلی بارجب احتجاج کیلئےنکلی تو تقسیم ہوئی، حکومت کا استعفیٰ لینےنکلی تواے این پی اور پی پی نے پی ڈی ایم سےاستعفے دیئے، اب مولانا صاحب اورشہباز شریف مل کرانجمن متاثرین بنالیں۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ امید تھی کہ شہباز بطور ضمانتی نوازشریف کی واپسی کو پی ڈی ایم ایجنڈے پررکھتے،جس کی انہوں نےعدالتوں میں گارنٹی دےرکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا کراچی جلسے کی نئی تاریخ‌ کا اعلان

فواد چوہدری نے اپوزیشن کو نوشہ دیوار پڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی بےکارنشستوں سےکوئی فرق نہیں پڑتا، اب پی ڈی ایم تحریک کاانجام مولانا سمیت دیگرکےاستعفوں کی صورت میں ہوگا۔

وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نےشاندارحکمت عملی سےمعاشی تنزلی کے رخ کوتبدیل کردیا ہے، عوام عمران خان کو کامیاب وکامران دیکھنا چاہتےہیں، عام آدمی کو ریلیف دینا وزیراعظم کی پہلی ترجیح ہے، آنے والے ماہ و سال ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے سال ہونگے۔

Comments

- Advertisement -