اسلام آباد: ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کی برطرفی کے بعد پی ٹی وی ملازمین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے.
تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی ملازمین نے احتجاج ختم کر دیا، اس موقع پر وزیراطلاعات فوادچوہدری نے پی ٹی وی ملازمین سے خطاب کیا.
[bs-quote quote=” حکومت پی ٹی وی ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے، یہ ہمارا اثاثہ ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]
انھوں نے ملازمین کو یقین دلایا کہ حکومت پی ٹی وی ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے، یہ ہمارا اثاثہ ہیں، ملازمین کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے.
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو گھربھی دینےکی کوشش کریں گے۔
سیکرٹری پی ٹی وی یونین نے انتظامیہ کی یقین دہانی پراحتجاج ختم کیا.
مزید پڑھیں: ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کوعہدے سے ہٹا دیا گیا
یاد رہے کہ 11 اپریل 2019 کو ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کوعہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات کررہی تھی، کرنل (ر) حسن کو قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج دے دیا گیا.
ایف آئی اے تحقیقات کے علاوہ ایم ڈی پی ٹی وی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے اختلافات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہے.