تازہ ترین

00:00:00

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

مریم کی بریت، اسحاق ڈار کی واپسی نظام عدل پر طمانچہ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی عدالت سے بریت اور اسحاق ڈار کی واپسی ،ملکی نظام عدل پر طمانچہ ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں حتمی مرحلہ میں داخل ہوگئی ہیں، تمام اضلاع میں پارٹی تنظیمیں مارچ کی قیادت کریں گی، جیل بھرو تحریک پرابھی مشاورت ہورہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ لاکھوں لوگ آزادی مارچ میں شریک ہونگے، حکومت نے6 ماہ میں فاشزم دکھائی، سیاست کوباندی بنادیا گیا ہے، ایسی فاشزم مارشل لاء کے دور میں نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ پاکستان کا سفر واپس ہوگیا ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل اور گھریلو اشیاء 36فیصد کم ہوگئی لیکن یہاں بدستور مہنگی ہیں، مہنگائی بڑھ گئی گروتھ رک گئی نوکریاں ختم ہوگئی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنے مقدمات ختم کرنے پر لگی ہوئی ہے، ایون فیلڈ کیس میں مریم نواز کا پاسپورٹ بھی واپس کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی بریت اسحاق ڈار کی واپسی نظام عدل پر طمانچہ ہے، نظام انصاف پر لگنے والا یہ تھپڑ پورا پاکستان محسوس کررہاہے، اشتہاری ملزم وطن واپس آکر وزیرخزانہ بن جاتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری عدالتوں سے کوئی لڑائی نہیں ہے، سپریم کورٹ کو معاملے پر کارروائی کرنی چاہیے، ہمارا نظام انصاف، معیشت اور سیاست مکمل طور پر بیٹھ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -