تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امید ہے قاتل زندگی کے آخری دن جیل میں گزارے گا، بانی ایم کیوایم کی گرفتاری پرردعمل

اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بانی ایم کیوایم کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا امیدہےانصاف ہوگاقاتل زندگی کے آخری دن جیل میں گزارے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بانی ایم کیوایم کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا امید ہے انصاف ہوگا قاتل زندگی کے آخری دن جیل میں گزارے گا۔

یاد رہے آج بانی ایم کیوایم ضمانت ختم ہونےپر سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے تھے ، جہاں ان پر نفرت انگیز تقریر اور تشدد پر اکسانے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی، بانی ایم کیوایم پر فرد جرم ٹیررازم ایکٹ کے تحت عائد کی گئی۔

کراؤن پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس فرد جرم عائد کرنے کیلئے کافی شواہد ہیں۔

مزید پڑھیں : نفرت انگزیز تقریر اور اے آر وائی نیوز پر حملہ، بانی ایم کیو ایم سدک پولیس اسٹیشن سے گرفتار

بعد ازاں بانی ایم کیو ایم کو سدک پولیس اسٹیشن سے گرفتار کرلیا گیا ، انھیں آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل 12 ستمبر کو لندن میں بانی ایم کیو ایم کو سدک پولیس اسٹیشن میں طلب کیا گیا تھا ،جہاں ان کی ضمانت میں دوسری بار توسیع کی گئی اور نفرت انگیز تقاریر سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق شرائط کے تحت بانی ایم کیو ایم کسی اجتماع سے خطاب نہیں کرسکتے ہیں، شام سے صبح تک گھر سے باہر نہیں نکل سکتے ہیں، بانی ایم کیو ایم کے برطانیہ سے باہر جانے پر بھی پابندی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف تحقیقات جاری رہیں گی، انہیں دوبارہ کسی بھی وقت طلب کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے 22 اگست 2016 میں بانی ایم کیو ایم نے لندن سے بذریعہ ٹیلیفونک خطاب کے دوران ریاست مخالف تقریرکی تھی، ان کی تقریر کے بعد اے آر وائی سمیت مختلف ٹی وی چینلزپرحملہ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -