تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نواز شریف کی تقریر کا مقصد اداروں کو بلیک میل کرنا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا تقریر کا مقصد اداروں کو بلیک میل کرنا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کی تیاریاں ہورہی ہیں، جلد واپس لے آئیں گے، آپ پاکستان آنے کے بعد عدالت میں یہ تقریر کرنا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر جنر ظہیر الاسلام نے استعفیٰ مانگا تو میاں صاحب خاموش کیوں رہے، تین سال خاموشی کے بعد آج یہ باتیں کیوں یاد آئیں، انہیں اسی وقت بتانا چاہئے تھا، نواز شریف کا رونا دھونا ہی ختم نہیں ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ کارکن سڑکوں پر نکلیں اور وہ خود نہ آئیں، انہیں اپنا حلف بھی یاد رکھنا چاہئے، ان کے حلف میں یہ لکھا تھا سازش نہیں کرنی پھر بھی انہوں نے اپنے ادوار میں کئی سازشیں کیں، یہ اداروں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہمارے دور حکومت میں لوگ خوشحال تھے، نوازشریف

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو نواز شریف بیٹھا کر گئے ہیں، انہیں اپنے اپارٹمنٹس کا نہیں پتا کیسے بنے، نواز شریف کو یہ نہیں پتا مریم اتنے اثاثوں کی مالک کیسے بن گئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے دور حکومت میں پاکستان کے لوگ خوشحال تھے، 2013 سے 2018 تک ملک میں خوشحالی تھی، میں اور میری ٹیم محنت اور خدمت کرکے پاکستان کا نقشہ بدل رہے تھے۔

نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں، ان ہی ناکردہ گناہوں کی وجہ سے آج وہ جیل میں ہیں لیکن وہ اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Comments

- Advertisement -