اشتہار

پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے جا رہے ہیں، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے جا رہے ہیں، ہمارے پاس اس وقت 187 ممبران موجود ہیں۔

لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے تمام ممبران وزیر اعلیٰ پنجاب کو ووٹ دیں گے، پرویز الٰہی اسمبلی توڑنے کے لیے تیار ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں لیکن موجودہ حکومت عوام کے پاس نہیں جا سکتی، اگر عوام میں گئے تو انہیں ٹماٹر پڑیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا بڑھکیں مار رہے تھے کہ اسمبلیاں توڑ دیں اور جب ہم اسمبلیاں توڑنے لگے تو سب بھاگ گئے، جب تک انتخابات نہیں ہوں گے ملک کے حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین وزیر اعظم شہباز شریف سے ملتے رہتے ہیں لیکن ان ملاقاتوں کا ابھی اور آئندہ بھی کوئی فائدہ نہیں ہونا، چوہدری شجاعت کو ہم سے ملاقات میں فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے استعفے دیے، ہمارے اراکین کے استعفے منظور ہونے چاہئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں