ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

انتخابات کی التوا کی بھرپور مخالفت کریں گے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابات کے التوا کی بھرپور مذمت اور مخالفت کریں گے، قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ آئینی اور پاکستان کے مفاد میں ہے۔

ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ذاتی مفاد کی خاطر انتخابات کے التوا کی کوششیں مہلک ہیں، پاکستان سنگین نوعیت کے سیاسی و معاشی بحرانوں سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مطالبے کی مخالفت کے پیچھے ن لیگ اور پی پی مک مکا ہے، بینظیر بھٹو نے 1993ء میں قبل از وقت الیکشن کے لیے تحریک چلائی۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی تحریک نجات کا مطالبہ بھی قبل ازوقت الیکشن تھے، ن لیگ، پی پی نے اسمبلیوں کی نصف مدت کے قریب تحریکیں چلائیں۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ ذاتی مفاد کی خاطر انتخابات کے التوا کی کوششیں مہلک ہیں، انتخابات کے التوا کی بھرپور مذمت اور مخالفت کریں گے۔

یہ پڑھیں: تحریک انصاف پختونخواہ اسمبلی توڑنے کے لیے تیار ہے، فواد چوہدری

 واضح رہے کہ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات ہونا چاہئے، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اسمبلی قبل ازوقت توڑنے کے لیے تیار ہے، قومی اتفاق رائے سے تمام اسمبلیاں قبل ازوقت توڑ دی جائیں اور اس معاملے پر تمام جماعتیں اتفاق رائے سے کام لیں۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں