جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا ‘ڈیل ڈھونڈنے’ کے مترادف ہوگا، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی باتوں پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا ڈیل ڈھونڈنے کے مترادف ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے غیرملکی میڈیا کو کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ حیرانی ہوتی ہے پی ٹی آئی کی جانب سے کون ایسے مذاکرات کا مشورہ دے رہا ہے، مذاکرات تب کامیاب ہوں گے جب برابری کی سطح پر بیٹھ کر بات ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت صرف اپوزیشن کی جماعتوں سے بات کرنی چاہیے، حکومت سے دوسرے مرحلے میں مذاکرات ہونے چاہییں۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات سے متعلق باتوں پر انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا ڈیل ڈھونڈنے کے مترادف ہوگا، بانی پی ٹی آئی اگر ایسا کریں گے تو ان میں اور شہبازشریف میں کیا فرق رہ جائے گا۔

سابق رہنما نے پارٹی چھوڑنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی نہیں چھوڑی اسی کا حصہ ہوں، آئی پی پی کے ساتھ پریس کانفرنس جن حالات میں ہوئی سب کے سامنے ہے، بانی پی ٹی آئی سےجیل میں دو تین مرتبہ ملاقات ہو چکی ہے۔

پارلیمان سے استعفے دینے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان سے استعفے دینے سے متعلق فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا تھا، پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت کی وجوہات دو فیصلے ہیں، ایک اسمبلیوں سے استعفے دینا اور دوسرا اسمبلیاں توڑنا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم نظام میں رہتے ہوئے لڑنے کی کوشش کرتے تو آج ہمارا نام و نشان نہ ہوتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں