ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

’وہ وقت بھی آئے گا جب ہم بجلی فروخت کریں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ وقت بھی آجائے گا جب ہم بجلی فروخت کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے بڑی جنگ لڑ رہے ہیں، ماضی میں باہر سے فیول منگوا کر بجلی بنائی گئی جو مہنگی پڑی، ہماری کوشش ہے کسی بھی طرح بجلی کو سستا کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام قابل تجدید توانائی کے آلات پر ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے، چینی کمپنی توانائی آلات کے لیے پاکستان میں مینوفیکچرنگ کرے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کوشش ہے پہلے سولر اور پھر ونڈو پاور کو پاکستان میں استعمال کراسکیں، وہ وقت بھی آجائے گا جب ہم بجلی فروخت کریں گے۔

سعودی عرب سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ غلط فہمی ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات خراب ہیں، سعودی عرب سے ہمیشہ مذہبی رشتہ ہے اور تعلقات درست ہیں۔

مزید پڑھیں: میڈ ان پاکستان میڈ ان چائنا سے بڑا برینڈ بن سکتا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارے اقتصادی تعلقات بھی ہیں، دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور رہیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میڈ ان پاکستان کو بڑا برینڈ بنانے کا ارادہ کر لیا ہے،میڈ ان پاکستان میڈ ان چائناسے بڑا برینڈ بن سکتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں آ کر امریکا سے ٹریڈ کرسکتی ہیں،امریکا پاکستان کے ذریعے چین سے ٹریڈ کرسکتا ہے، آئندہ 5 سے 10 سال کا پلان تیار کر لیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں