اشتہار

میڈ ان پاکستان میڈ ان چائنا سے بڑا برینڈ بن سکتا ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈ ان پاکستان میڈ ان چائنا سے بڑا برینڈ بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سول ملٹری انٹر فیس قائم کرنےکی منظوری ملنے کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی ڈیفنس کے ساتھ سول اداروں کو منتقل ہو گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ابتدائی طور پر ڈرون ٹیکنالوجی کا سول استعمال شروع کر رہے ہیں،موٹرویز اور ہائی ویز پر سرویلنس ڈرون کے ذریعے کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ مراد سعید کے ساتھ مل کر پلان تیار کر لیا ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈرون ٹیکنالوجی اسلام آباد پولیس کی پٹرولنگ کے لیے بھی استعمال ہوگی،ابتدائی طور پر اسلام آباد کے 10 تھانوں کو ٹیکنالوجی دی جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ خطے میں بدلتے حالات نے ٹیکنالوجی وار شروع کردی ہے،چین اور امریکا کی ٹریڈ وار میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے،یورپ اور امریکامیں میڈ ان چائنا کو پذیرائی نہیں مل رہی۔

انہوں نے کہا کہ میڈ ان پاکستان کو بڑا برینڈ بنانے کا ارادہ کر لیا ہے،میڈ ان پاکستان میڈ ان چائناسے بڑا برینڈ بن سکتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں آ کر امریکا سے ٹریڈ کرسکتی ہیں،امریکا پاکستان کے ذریعے چین سے ٹریڈ کرسکتا ہے، آئندہ 5 سے 10 سال کا پلان تیار کر لیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ڈرون کیمرے،الیکٹرانک گاڑیاں،زرعی ٹیکنالوجی سب پاکستان میں بنے گا، الیکٹرانکس کا سامان بھی پاکستان میں مقامی سطح پر تیارہوگا۔انہوں نے بتایا کہ معروف کمپنی فلپس سمیت بڑی کمپنیوں سے بات چیت شروع کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں