بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

کارکردگی کے اعتبار سے سندھ حکومت کی پریس کانفرنسز غیر سنجیدہ ہیں، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کرونا لاک ڈاؤن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی کے اعتبار سے سندھ حکومت کی پریس کانفرنسز غیر سنجیدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، سندھ کو لاک ڈاؤن اقدامات کا خاطر خواہ نتیجہ حاصل نہیں ہورہا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے دو تین ماہ کرونا کا مقابلہ کرگئے تو مشکل سے باہر آجائیں گے، حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج نہیں، ایک ہی لیڈر ہے جس کا نام عمران خان ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کچھ نہیں ہوگا سارے پرانی تنخواہ پر کام کریں گے، 9 مئی کو لاک ڈاؤن نرم ہوگا یا چلے گا یہ کہنا قبل از وقت ہے، 26 اپریل کو حفاظتی سامان کی قلت تھی آج ہم ایکسپورٹ کے قابل ہوگئے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ کونسا سامان ایکسپورٹ کرنا ہے وزیراعظم پیر کو فیصلہ کریں گے، میرے خیال میں پارلیمنٹ کا ورچوئیل سیشن بلانا چاہیے، تمام سیاسی فیصلوں میں پارلیمنٹ کا شامل ہونا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں : پارلیمنٹ کا ورچوئل سیشن وقت کی ضرورت ہے: فواد چوہدری

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی سیاسی جماعتیں ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کر کے اپنا اور عوام کا نقصان کر رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں