اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سائنس نے ایک بار پھر انسانیت کے لیے کام کر دکھایا، کرونا کی وبا کو بہترین دماغوں نے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سائنس نے ایک بار پھر انسانیت کے لیے کام کر دکھایا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا 15 لاکھ سے زائد افراد کی جان لے چکی ہے، کرونا کی وبا کو بہترین دماغوں نے شکست دے دی ہے۔
Science has done it yet again for human race, Pandemic that killed nearly 1.5 M people is defeated by great minds, Congs to British people and Govt on becoming first nation to authorise use of vaccine.. @ukinpakistan
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 3, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کو پہلے ویکسین استعمال کی منظوری دینے پر مبارک باد۔
اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہوگا، مستقبل بہت پیچیدہ ہے، فائیو جی ایک اور بڑا انقلاب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف ویکسین بنانے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔