تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

"عمران خان اور پی ٹی آئی پرپابندی لگانا حکومت کے بس کی بات نہیں”

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی پر پابندی لگانا حکومت کےبس کی بات نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےپی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ کل سے الیکشن کمیشن نے جو کارنامہ انجام دیا اس سے حکومت بہت خوش ہے۔ کل سے حکومتی اتحاد نے بارہ پریس کانفرنسز کیں، آج صبح سے بھی پریس کانفرنس کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ متنازعہ ادارے سے کسی شرم وحیا کی توقع نہیں، الیکشن کمیشن نےانتہائی عجلت میں فیصلہ سنایا، فیصلے میں خامیوں کا پہاڑہے، پی ٹی آئی نے کوئی اکاؤنٹ نہیں چھپایا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بینش فریدی، ڈاکٹر مظہر اور ان کی بیوی کو بھی غیرملکی ظاہرکیا گیا جو پاکستانی شہری ہیں، اسی طرح خادم نبی اورآصف خان بھی پاکستانی ہیں۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پہلے ریفرنس حکومت کو بھجوائےجانےکا ذکر نہیں تھا، پھرڈیڑھ لائن کا اضافہ کرکے دوسرا فیصلہ ویب سائٹ پرڈالا،پہلے فیصلہ کچھ اور تھا پھر وزیر قانون کی خواہش پر تبدیل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرنے پی ڈی ایم سے ملاقات کےبعد فیصلہ سنایا، اس طرح کا طرز عمل توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

Comments

- Advertisement -