منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی سے متعلق فوادچوہدری کا بڑا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنےکا میں نے کبھی نہیں کہا پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے بےچین ہوں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنیداکبر جیسا قیمتی شخص پارٹی سے مستعفی ہو گیا، پرویزالہٰی، شاہ محمود، اسدقیصر جیسے لوگ پارٹی کو کھڑا کر سکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، انتظار پنجوتھہ نے پیغام دیا تھا کہ بانی آپ سے ملنا چاہتے ہیں، اعجاز چوہدری تو کہتے ہیں پارٹی قیادت نےکبھی ہمیں پوچھا نہیں، بانی ہی فیصلےکرتے ہیں مگر ان کے پاس درست معلومات ہونی چاہئیں بانی پی ٹی آئی کو درست معلومات فراہم نہیں کی جاتیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ پر جس روز ڈاکا ڈالا گیا اسی روز احتجاج کی کال کیوں نہیں دی گئی؟ گرینڈ اپوزیشن اتحاد بننا وقت کی ضرورت ہے گرینڈ اپوزیشن اتحاد کو پی ٹی آئی قیادت لیڈ کرے۔

سابق وزیر نے کہا کہ پارلیمان کام تب کرے گی جب وہ منتخب ہو کر آئے عوام نے کہا ہم بادشاہ کا اختیار نہیں مانتے جس کے نتیجے میں پارلیمانی نظام آیا ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ہم عورتوں سےووٹ مانگیں گے، گزشتہ 2 انتخابات میں خواتین سے ووٹ مانگے گئے اور اس کا رسپانس سامنے آیا مطلب یہ ہےکہ پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں