اشتہار

"عمران خان کے خلاف سازش کرنے والے آج شرمندہ ہیں”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا،بلیک میلنگ ختم کرتے ہوئے عدلیہ کوآزادی سےکام کرنےدیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری بولے کہ تمام اہم کیسزدنیا بھرمیں سینئرجج ہی سنتے ہیں، یہاں بائیس کروڑلوگوں کےوزیراعظم کےخلاف کیس سناگیا اور چاد دن میں اسےگھربھیج دیا گیا۔

پی ڈی ایم اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا یہ کہناچاہتےہیں کہ سپریم کورٹ کو حکومت تسلیم نہیں کرتی، کل حکومتی اتحاد کےوکلا نےطویل گفتگو کی، ان کے پاس کوئی دلیل نہیں تھی، اس لیےفرارکا فیصلہ کیا، کھبی سنا ہے کہ کوئی سپریم کورٹ کی سماعت کا بائیکاٹ کرے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ کیس سپریم کورٹ میں آنےکابنتاہی نہیں تھا، پی ڈی ایم سے گزارش ہے کہ عوام کےفیصلےکےسامنےسرتسلیم خم کریں،کوئی بھی چیف جسٹس کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، گھناؤنی بلیک میلنگ ختم اور عدلیہ کوآزادی سےکام کرنےدیاجائے۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کےخلاف سازش کرنےوالےآج شرمندہ ہیں، عوام کےفیصلےکوتسلیم نہیں کرتےتوبحران آتےہیں، میرا سوال یہ ہے کہ عمران خان کوعوام نےمنتخب کیا تھا کیوں ان کےخلاف سازش کی گئی؟۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ایک سو چھیاسی والےکو بٹھادیں اور ایک سو اناسی والےکو وزیراعلیٰ بنادیں ایسےجمہوریت نہیں چلتی، یہ بہت بڑا آئینی بحران ہےاس نےملک کی آئینی بنیادیں ہلادی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں